Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ساؤتھ افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسیز فارم میں واپس آ گئے۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور دوسرے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کر ڈالی۔
دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 123 رنز سے اننگز شروع کی تو چار وکٹیں 149 رنز پر گر گئیں۔ فاف ڈوپلیسیز نے بووما کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ڈوپلیسیز نے 13 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پیئر (ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونا) بنانے کے بعد اگلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے۔ ان سے پہلے جیکس کیلس اور جیکی مکگلیو بحیثیت کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔