Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ریکارڈ ایشیا سے باہر انتہائی مایوس کن ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں لینے والے بولر نے ایشیا سے باہر یعنی ساؤتھ افریقہ، انگلیںڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں دس ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 57 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ان 28 وکٹوں میں سے دس وکٹیں یاسر شاہ نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے میدان پر حاصل کی تھیں جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں وہ صرف ابھی تک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یاسر شاہ نے مجموعی طور پر 34 ٹیسٹ میچز میں 203 وکٹیں حاصل کی ہیں۔