Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔ عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام کراچی کنگز کے نائب کپتان ہوں گے۔ سلمان بٹ نے دونوں کیلئے تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے باعث عماد وسیم ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کے بعد کپتانی کے فرائض انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان این مورگن نے انجام دیے تھے جو پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کراچی کنگز کی ٹیم پہلے میچ میں 15 فروری کو ملتان کے مدمقابل ہو گی جبکہ کراچی کی ٹیم اپنے آخری دو لیگ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ہوم کراؤڈ سامنے کھیلے گی۔