Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹار پرفارمر فواد عالم قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔ فواد عالم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک کھلاڑی کا کام ہوتا ہے محنت کرنا اور اچھے نتائج دینا۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی پوری محنت کر رہا ہوں اور میری کارکردگی بھی ڈومیسٹک میں بہت اچھی جا رہی ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ اب سلیکٹرز کی مرضی ہے کہ مجھے کب سلیکٹ کرنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوں۔
فواد عالم نے بتایا کہ مصباح الحق اور یونس خان جب کھیلتے تھے تو سلیکٹرز یہ کہا کرتے تھے کہ آپ کی جگہ ٹیم میں اس لئے نہیں بن رہی کیوںکہ آپ کے اور ان دونوں کھلاڑیوں کے کھیلنے کا انداز ایک جیسا ہے۔ انھوں نے کہا اب تو انھیں بھی ریٹائر ہوئے عرصہ ہو گیا مگر میرا کہیں نام تک نہیں ہے۔ فواد عالم نے مزید کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں بلکہ مجھے اُمید ہے کہ میری ٹیم میں واپسی ہو گی۔