Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین چیتیشور پجارا کی کینگروز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ پجارا نے اب تک 7 اننگز میں 74.42 کی اوسط سے 521 رنز اسکور کیے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ میں پجارا 193 رنز کی اننگز کھیل کر کئی سابق کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے پجارا کی تعریف کرتے ہوئے انھیں "وال (دیوار)" کے خطاب سے نواز دیا۔ انھوں نے پجارا کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا کہ یہ ایک زبردست کھلاڑی کی شاندار اننگز ہے۔
سری لنکا کے سابق عظیم کھلاڑی کمار سنگاکارا نے بھی پجارا کے بارے میں کہا کہ اس سیریز اور ٹیسٹ کرکٹ میں تمام بیٹسمینوں کو پجارا سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح اپنی صلاحیتوں اور تکنیک پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کارکردگی میں تسلسل ہو تو نتائج ہمیشہ اچھے آتے ہیں۔ بھارتی بیٹسمین پجارا نے بھی ٹویٹر پر دونوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔