Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی سکسرز کو شکست دے دی۔ سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ڈارسی شارٹ کے شاندار 64 رنز کی بدولت ہوبارٹ ہریکینز نے ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر ڈارسی شارٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس میچ کی خاص بات ایک شاندار رن آؤٹ رہا۔ اسی اننگز میں میتھیو ویڈ اور ڈارسی شارٹ نے ایک شاندار رن آؤٹ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور شائقین اس رن آؤٹ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ میتھیو ویڈ کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ڈارسی شارٹ نے ڈائیو لگاتے ہوئے اسٹمپ پر دے ماری جس وجہ سے بیٹسمین کو پویلین جانا پڑا۔