Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کی ٹیم کو للکار دیا ہے۔ ایک پوسٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے لکھا کہ شیروز نے قلندرز کے خلاف 6 میچز کھیلتے ہوئے چار میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ لاہور قلندرز پھر تیار ہو 14 فروری کے لیے؟ جس کا جواب لاہور قلندرز نے ابھی تک نہیں دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہو گا جس سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ پی ایس ایل فور کے آخری آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
آٹھ میں سے پانچ میچز کی میزبانی کراچی اور تین میچز کی میزبانی لاہور کو دی گئی ہے۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں بھی ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔