Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے ٹم ساؤتھی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ان کے ساتھ ٹرینٹ بولٹ اور گرانڈ ہوم کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جیمز نیشام اور مچل سینٹنر کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
ایڈم ملنے اور کورے اینڈرسن کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم میں ٹم ساؤتھی (کپتان)، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلجن، کولن منرو، جیمز نیشام، ہنری نیکولز، گلین فلپس، سیٹھ رینس، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، اش سوڈھی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔