Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے آئندہ غلطی سے توبہ کر لی۔ ڈیوڈ وارنر بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچے ہیں جہاں وہ سیلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ بنگلہ دیش پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ بہترین انسان بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہیں مگر اس کا دارومدار ان پر نہیں بلکہ سلیکٹرز پر ہے اور بی پی ایل ان کے لیے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنا کا بہترین موقع ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی 28 مارچ کو ختم ہو گی جس کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔