Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 14 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش، پیٹر سڈل، نیتھن لائن اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
ایلکس کیری، جے رچرڈسن، بلی اسٹانلیک اور جیسن بیہینڈروف کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ٹریوس ہیڈ، ڈارسی شارٹ اور کرس لین کو ڈراپ کر دیا گیا۔
آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو گا، دوسرا ون ڈے 15 جبکہ سیریز کا آخری میچ 18 جنوری کو کھیلا جائے گا۔