Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ نے تاریخ ساز اننگز کھیل کر کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔ ریشب پانٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 159 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ اسی سنچری کے ساتھ ریشب پانٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔
سری لنکا کے سنگاکارا نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری ضرور اسکور کی مگر اس میچ میں وہ وکٹ کیپر نہیں تھے۔ انھوں نے ایشیا سے باہر کھیلتے ہوئے ایشیائی وکٹ کیپر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی برابر کر دیا۔
اس سے پہلے مشفیق الرحیم نے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 159 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ریشب پانٹ کسی ایک سیریز میں 20 سے زائد کیچز اور 200 سے زائد رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے وکٹ کیپر بنے ہیں۔