Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر مشکلات سے دوچار ہے اور اس پر جہاں مداح غصے میں ہیں وہیں سابق کھلاڑیوں کا صبر بھی جواب دے گیا ہے۔ بھارت کے خلاف آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس پر شین وارن غصے میں ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شین وارن نے کہا کہ صرف ون ڈے نہیں تمام فارمیٹ میں اس قسم کی سلیکشن کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم دیکھ کر حیران ہوں پتہ نہیں کیوں اچھے پلیئرز کو ٹیم سے نکالا گیا اور نہ جانے کس کس کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟
شین وارن نے اپنی ون ڈے ٹیم منتخب کر کے ٹویٹر پر بھی لگائی۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔