Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اسد شفیق اور بھارت کے چتیشور پجارا نے اکتوبر/نومبر 2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا مگر چتیشور پجارا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو ایک بہترین بیٹسمین منوا لیا ہے۔ دونوں بیٹسمین اس وقت اپنا 68 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اسد شفیق نے 114 اننگز میں 38 کی اوسط سے 4,170 رنز بنائے اور 12 سنچریاں اسکور کیں۔
پجارا اتنی ہی اننگز میں 51 کی اوسط سے 5,426 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں شامل ہیں۔ دونوں کی آئی سی سی بیٹسمین رینکنگز میں بھی خاصہ فرق ہے۔ کرکٹ ماہرین جہاں پجارا کو بہتر بیٹسمین قرار دے رہے ہیں وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسد شفیق چھٹے نمبر کے بجائے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرتے تو ان کے رنز اور اوسط بھی کچھ زیادہ ہو سکتی تھی۔