Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میر مرتضیٰ نامی ٹویٹر صارف نے ایک بچے کی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر اپلوڈ کی جس میں بچہ اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اس بچے کا پسندیدہ کھلاڑی سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کمار سنگاکارا ہیں اور یہ ان کی طرح کوور ڈرائیو کھیلنا پسند کرتا ہے۔ ٹویٹر صارف نے کمار سنگاکارا سے درخواست کی کہ وہ ویڈیو دیکھیں اور اس کا جواب دیں۔
کمار سنگاکارا نے ویڈیو دیکھی اور لکھا کہ اس کی پوزیشن بہت اچھی نظر آ رہی ہے اور اس کی کوور ڈرائیو دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ انھوں نے ٹویٹر صارف سے کہا کہ اس بچے تک میری نیک تمائیں پہنچانا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہو گا جس سے ہم سب پیار کرتے ہیں۔ کمار سنگاکارا کے جواب دینے پر ٹویٹر صارف نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔