Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ٹویٹر اور فیس بُک پر محاذ سنبھالا ہوا ہے۔ اسلام آباد کی سوشل میڈیا نے لاہور قلندرز کو للکارنے کے بعد اب پشاور زلمی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں اسلام آباد کی سوشل میڈیا ٹیم نے لکھا کہ ہم نے پشاور زلمی کے خلاف 8 میں سے پانچ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
انھوں نے پشاور زلمی کو اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا فائنل تو یاد ہی ہو گا؟ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 2018 کے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 149 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔