Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین 41 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے تو 4 رنز پر تھینس ڈی برائن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستانی بولرز کسی بھی ساؤتھ افریقی بیٹسمین کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے اور پروٹیاز نے 41 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
چوتھے روز کے کھیل کی اہم بات اظہر علی کا آخری اوور رہا جب انھوں نے میڈیم فاسٹ بولنگ شروع کی۔ اظہر علی جس وقت بولنگ کے لیے رن اپ لے رہے تھے تو کپتان سرفراز احمد نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جلدی کر لے میلکوم مارشل۔
میلکوم مارشل اپنے زمانے کے مشہور فاسٹ بولر تھے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 81 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 376 جبکہ 136 ون ڈے میچوں میں 157 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔