Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالک علی خان ترین نے ٹیم کا نام ملتان سلطانز برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی رکھا گیا ہے اور ہم ملتان سلطانز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
علی ترین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اس خوشی میں شاداب خان کو بطور تحفہ ملتان سلطانز کی ٹیم کو دیں گے؟ جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے چپ سادھ لی ہے اور علی ترین کو اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ شاداب خان پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔
وہ پی ایس ایل فور میں ترقی کر کے پلاٹینم کیٹگری میں پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 20 میچز کھیلتے ہوئے بولنگ میں 18 شکار کر چکے ہیں جبکہ بیٹنگ میں شاداب خان نے 131 رنز اسکور کیے ہیں۔