Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ رمیز راجہ نے پاکستان کی شکست کے بعد تجزیے کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان دوسری اننگز والی بیٹنگ پہلی اننگز میں کر لیتا اور ساؤتھ افریقہ کو 150 رنز کا ہدف دیا ہوتا تو وہ ان کے لیے مشکل ہو جاتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بیٹسمینوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نصف سنچری کو سنچری میں بدلیں، نصف سنچری اپنے لیے کریں اور سنچری ٹیم کے لیے کریں۔ رمیز راجہ نے یاسر شاہ سے متعلق کہا کہ انھیں اپنی بولنگ میں تبدیلی لانا ہو گی کیونکہ متحدہ عرب امارات جیسی پچز انھیں ہر جگہ نہیں ملیں گی۔
سابق کپتان نے نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کو ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت سے سیکھنا جس نے آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔