Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور انھیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے باوجود امام الحق کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا تاہم یہاں بھی وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کی پانچ اننگز میں امام الحق صرف 73 رنز بنا سکے تھے۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنا کر اگلے ٹیسٹ میں اپنی جگہ بنا لی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں وہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ شائقین سوشل میڈیا پر امام الحق اور چیف سلیکٹر اںضمام الحق پر خوب تنقید کر رہے ہیں اور اوپنر کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔