Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دنیا بھر کی ٹاپ ٹیموں کے لیے جنوبی افریقہ میں جا کر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروٹیاز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل ساتویں ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ جنوبی افریقہ کو آخری مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے ہاتھوں 16-2015 کی سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے جنوبی افریقی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنی تمام ٹیسٹ سیریز میں کامیاب ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ نے اگست 2016 میں نیوزی لینڈ اور دسمبر 2016 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتیں۔ 2017 میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ٹیسٹ سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کو کامیابی ملی۔ پروٹیاز نے 2018 میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتیں۔ اب 2019 کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔