Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا خطرہ ٹالنے کا موقع مل گیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم اپنے کپتان فاف ڈوپلیسیز کی خدمات سے محروم ہو گئی۔ آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسیز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی۔
پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلور اوور ریٹ کے باعث ڈوپلیسیز پر ایک میچ کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایک سال کے دوران دوسری بار سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے باعث ڈوپلیسیز پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ جنوری میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔