Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا نام فائنل ہو گیا۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی ہو گا۔ ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نام برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ملتان بہادرز اور ملتان ملنگز کے نام کو بھی پسند کیا مگر متفقہ رائے یہی رہی کے ملتان سلطانز ہی بہتر نام ہے۔
علی خان ترین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ نام ملتان بہادرز ہو کیوںکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے آپ کو بہادر ہونا پڑتا ہے مگر ہمیں لاکھوں فینز نے تجاویز دیں اور ہم نے فینز کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
علی خان ترین نے کہا کہ ٹیم خریدنے کے بعد سے ہی ہماری کوشش تھی کہ یہ صرف ایک شہر کی ٹیم نہ ہو بلکہ پورے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان سلطانز پورے جنوبی پنجاب کی پہچان بن کر رہے گی۔