Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں پاکستان ویمنز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے 26 جنوری کو پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ یکم فروری کو دوسرا اور 3 فروری کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 7 فروری کو شیڈول ہے۔ 9 فروری کو دوسرا اور 11 فروری کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز کے لئے قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ 16 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔
جلال الدین کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیے ممکنہ 24 خواتین کرکٹرز کو طلب کیا ہے۔ کیمپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین وآرائش کی وجہ سے میچ ساؤتھ اینڈ کلب میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔