Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے خلاف کینگروز کی بدترین کارکردگی کے بعد رکی پونٹنگ نے کئی آسٹریلوی بیٹسمینوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رکی پونٹنگ کے مطابق موجودہ آسٹریلوی اسکواڈ میں صرف تین ہی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کھیلنے کے مستحق ہیں۔ رکی پونٹنگ نے کہا مارکس ہیرس، عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ کو ایشز سیریز میں کھیلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماکس ہیرس اور ٹریوس ہیڈ نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا البتہ عثمان خواجہ کی کارکردگی ٹیم کے لئے خاطر خواہ نہیں رہی تاہم تکنیکی اعتبار سے اوپننگ کی جگہ پُر کرنے لئے ان سے اچھا بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ سابق کپتان نے کہا کہ اگر ڈیوڈ وارنر اور اسٹو سمتھ کو ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے تو انھیں ایشیز سیریز بھی کھیلانی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ دو کھلاڑی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر کھڑا کر سکتے ہیں۔ وارنر اور اسمتھ کی پابندی رواں سال مارچ میں ختم ہو گی اور یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنا انٹرنیشنل کم بیک کر سکتے ہیں۔