Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور بھارت کے کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے ٹاپ اسکورر چتشیور پجارا نے 90 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پجارا نے چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1,258 گیندوں کا سامنا کر کے ایک سیریز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ بنا لیا۔
ان سے قبل انگلش بیٹسمین ہربرٹ اسٹکلف نے 1928 میں آسٹریلیا ہی کے خلاف سیریز میں 1,237 گیندیں کھیل کر یہ منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انھوں نے اس معاملے میں سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 2003 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1,203 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔
اس کے علاوہ سڈنی ٹیسٹ میں پجارا کی 193 رنز کی اننگز آسٹریلیا میں کسی بھی ایشین بیٹسمین کی چھٹی بڑی انفرادی اننگز تھی۔ آسٹریلیا میں ایشیائی بیٹسمین کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے ناقابل شکست 241 رنز بنائے تھے۔