Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتا دی۔ اسد شفیق نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں زیادہ پریکٹس نہ کرنا بیٹسمینوں کے لئے پریشانی کا سبب بنا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں اگر ہم نے دو یا تین پریکٹس میچ کھیلے ہوتے تو یقیناً کارکردگی اچھی ہوتی مگر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے ٹیم کو زیادہ دن پہلے جنوبی افریقہ آنے کا وقت نہیں ملا۔
واضح رہے اسد شفیق نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار اننگز میں 30.25 کی اوسط سے 121 رنز اسکور کیے ہیں جس میں وہ ایک نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اسد شفیق نے شان مسعود کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین فارم میں ہیں اور ان مشکل کنڈیشنز میں جس طرح وہ رنز اسکور کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔