Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جاوید میانداد نے قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی ذمہ داری ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور پر ڈال دی۔ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنے آپس کے جھگڑے اور متنازع بیانات دینے کی بجائے ٹیم پر محنت کی جاتی تو نتائج بہتر ہوتے۔
کھلاڑیوں کی نااہلی پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں کوچز کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہوتی تھیں مگر اس کے باوجود ٹیم کی کارکردگی اچھی ہوتی تھی۔
انھوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنی خامیاں تلاش کر کے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ اس کا تبادلہ خیال کرتا تھا اور اپنی خامیوں کو کم کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ کوچ اور کپتان کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کی بجائے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اہمیت دینی چاہیے۔