Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ہمارے فاسٹ بولرز کی ناقص پرفارمنس تھی۔ دوسرے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے ایک تیز وکٹ پر 135 کی اوسط رفتار سے بولنگ کی جو کہ حریف بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے لیے ناکافی تھی جبکہ جنوبی افریقی بولرز نے 145 کی رفتار سے بولنگ کی جو دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں نمایاں فرق تھا۔
انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز تب جیتے جاتے ہیں جب بولرز 20 آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوں مگر پروٹیاز بلےباز دونوں میچوں میں ہمارے بولرز پر حاوی رہے اور یہی شکست کی بنیادی وجہ بنی۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ فتح کو یقینی بنایا جا سکے۔