Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے کیریبین پریمیر لیگ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ سے پہلے ایک مرتبہ پھر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر دی ہے۔ کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شاہد آفریدی نے بولنگ میں 4 اوورز کرائے اور 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
سیلہٹ سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کومیلا وکٹورینز کو 128 رنز کا ہدف دیا تو جواب میں کومیلا وکٹورینز مشکلات سے دوچار تھی۔ بی پی ایل کھیلنے والے اسٹیو سمتھ 16 اور شعیب ملک صرف 13 رنز بنا سکے۔
شاہد آفریدی نے وکٹ پر آ کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ انھوں نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آخری اوور میں کامیابی دلا دی۔ اس پرفارمنس پر شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔