Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ جنوبی افریقہ میں اب تک پاکستان ٹیم کے بیٹسمینوں کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور ابتدائی تین اننگز میں پاکستان ٹیم 200 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیم مسلسل چوتھی مرتبہ 200 سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی اپنی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 181 اور دوسری اننگز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 177 رنز بنا سکی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان ٹیم مسلسل چار مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور نہ کر سکی ہو۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم اسد شفیق، شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 200 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پرفارمنس کے بعد بیٹنگ لائن میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔