Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر 33 برس کی ہو چکی ہیں۔ انھوں نے کرکٹر بننے کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھی طالبہ تھیں، انجینئرنگ یورنیورسٹی میں داخلہ لینے کے 4، 5 مہینے بعد انھوں نے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس کی ان کے تمام گھر والوں نے مخالفت کی مگر والد نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔
انھوں نے کہا کہ کمیسٹری کے پیپر کی تیاری کے دوران وہ الیکٹرون اور نیوٹرون بناتے بناتے فیلڈ سیٹ کرنا شروع کر دیتی تھیں، اس کے بعد آخر کار والد نے مجھے ٹرائلز کے بارے میں بتایا اور میں منتخب ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین ڈاکٹرز اور انجینئرز تو بہت ہوں گی مگر کرکٹ کے میدان میں خواتین کی تعداد خاصی کم ہے۔