Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مصباح الحق کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں۔ مصباح الحق نے دل کے مریض بچوں کے لیے اپنا اسپتال کھولنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے لیے انھوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ اب اسی تعاون اور مدد کے لیے انھوں نے پاکستان سے باہر جانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
مصباح الحق کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ وہ بچوں کے اسپتال میں مدد کے لیے سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض الخبر اور بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔ مصباح الحق فلاحی کام کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ قائداعظم ٹرافی میں بھی ایکشن میں نظر آئے اور پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔