Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ان دنوں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور مسلسل پانچ نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ روس ٹیلر نے 2018 میں گیارہ ون ڈے میچز کھیلتے ہوئے 639 رنز بنائے اور انھوں نے 2019 کا بھی شاندار آغاز کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف مسلسل دو نصف سنچریاں بنا کر روس ٹیلر نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل پانچ نصف سنچریاں اسکور کر لی ہیں۔
روس ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی یہی فارم برقرار رکھنا چاہتے ہیں کیوںکہ آگے ورلڈکپ ہے اور وہ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ کیوی بیٹسمین نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں بڑے اسکورز ہوں گے اس لیے وہ تھوڑا تیز کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روس ٹیلر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے کچھ چیزیں باقی ہیں جن پر میگا ایونٹ تک کام کرنا ہے۔