Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نئی مشکل میں پھنس گئے۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں اسٹار بلے باز کرس گیل تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میچ نہیں کھیل پائے۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں رانگپور رائیڈر نے کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ہفتے کو چٹاگانگ وائیکنگز کے خلاف میچ میں ان کی عدم شرکت کی وجہ طویل ہوائی سفر کو قرار دیا گیا۔
اتوار کو کھلنا ٹائٹنز کے خلاف میچ میں ٹیم انتظامیہ خواہش کے باوجود انھیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنا سکی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کرس گیل کو این او سی نہیں دیا۔ بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق لیگ میں کھیلنے کے لیے کھلاڑی کے پاس اپنے بورڈ کا این او سی ہونا ضروری ہے۔ کرس گیل اگر ویسٹ انڈیز بورڈ سے این او سی لینے میں کامیاب ہوئے تو اگلے میچز کھیل سکتے ہیں۔