Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے استعفیٰ کی خبریں گردش کرنے لگیں جن کے مطابق سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔ پہلے ٹیم مینجمنٹ نے ان افواہوں کی تردید کی اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ جنوبی افریقہ میں موجود ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بعض حلقے اس حوالے سے خواہشات کو خبر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔
مینجمنٹ کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم میٹنگ میں شکست کا جائزہ لیا گیا لیکن کوچ مکی آرتھر اور مینجر طلعت علی ملک نے کپتانی چھوڑنے کے بارے میں سرفراز احمد سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی سرفراز احمد اس بارے میں کچھ سوچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 11 جنوری سے شروع ہو گا۔