Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر ملندا پشپا کمارا نے ایک اننگز کی تمام 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مراتووا میں کولمبو کرکٹ کلب کے لئے کھیلتے ہوئے ملندا پشپا کمارا نے 37 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ ساراکینز اسپورٹس کلب 349 رنز کے تعاقب میں 113 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ ہار گئی۔ انھوں نے پہلی اننگز میں 6 اور میچ میں 110 رنز دے کر 16 وکٹیں حاصل کیں۔ پشپا کمارا کی 37 رنز کے عوض 10 وکٹیں فرسٹ کلاس کرکٹ کی 13 ویں بہترین بولنگ ہے۔
آخری مرتبہ 2009 میں پاکستان کے اسپن بولر ذوالفقار بابر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے کو ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1999 کے دہلی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انیل کمبلے نے 26 اوورز میں 74 رنز دے کر پوری پاکستانی ٹیم کو پویلین واپس بھیجا تھا جس میں امپائر کے کچھ متنازع فیصلے بھی شامل تھے۔ بھارت نے اس ٹیسٹ میں 212 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔