Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں زبردست آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کومیلا وکٹورینز کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ انھوں نے بولنگ میں ایک وکٹ لی اور بیٹنگ میں ناقابل شکست 39 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس پرفارمنس کے بعد شاہد آفریدی ایسے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر تیسرے کھلاڑی بنے جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں اور 4000 سے زائد رنز اسکور کیے۔
بوم بوم کے ایک مداح نے ٹویٹر پر اعدادوشمار پوسٹ کیے تو شاہد آفریدی نے اپنے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہے؟ شاہد آفریدی سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تین سو وکٹیں اور چار ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔