Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم 71 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ پہلی مرتبہ سیریز میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور گراؤنڈ میں ہی ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے جب منفرد ڈانس کے بارے میں سوال ہوا تو بولے انھیں اس ڈانس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریشب پانٹ نے ڈانس شروع کیا اور سب اس پر ڈانس کرنے لگے مگر پجارا اس میں بھی پیچھے رہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے سادہ انسان ہیں۔
بھارتی ٹیم سیریز میں فتح کے بعد ہوٹل پہنچی تو وہاں بھی شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مختلف بھارتی گانوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ڈانس کیا۔ اس ڈانس میں ہاردک پانڈیا سب سے آگے رہے۔