Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمران خان کا کرکٹ کریئر کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے اور 7 جنوری 1992 میں ان کے ٹیسٹ کریئر کا فیصل آباد میں اختتام ہوا۔ سری لنکا کے خلاف فیصل آباد میں اپنے آخری ٹیسٹ میں عمران خان نے بولنگ نہیں کرائی اور دونوں اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وہ صرف 22 رنز بنا سکے۔ 88 ٹیسٹ میچز میں عمران خان نے 22 کی شاندار اوسط سے 362 وکٹیں حاصل کیں۔
انھوں نے بیٹنگ میں 6 سنچریوں کی مدد سے 3,807 رنز بھی اسکور کیے۔ عمران خان نے ٹیسٹ کریئر کے اختتام کے بعد ون ڈے کرکٹ جاری رکھی اور 25 مارچ 1992 کو پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی الگ ہو گئے۔
پاکستان کے کامیاب ترین آل راؤنڈر عمران خان نے 175 ون ڈے میچز میں 182 وکٹیں اور بیٹنگ میں 3,709 رنز اسکور کیے۔