Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق بیٹسمین مارک وا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست اور ون ڈے سیریز کیلئے کی گئی ناقص سلیکشن کا ملبہ سلیکٹرز پر ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں مارک وا نے کہا کہ جب کھلاڑی انفرادی طور پر اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو بہانے تراشنے اور سلیکٹرز کو سیریز میں شکست کا ذمہ دار قرار دینا آسان ہو جاتا ہے۔
آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائر نے مطالبہ کیا تھا کہ سلیکشن کے عمل میں شفافیت ہونی چاہیے اور جو کھلاڑی ڈراپ ہو اسے ڈراپ ہونے کی وجہ معلوم ہونی چاہیے۔
مارک وا نے کہا کہ کھلاڑی کو وجہ بتانا ضروری نہیں ہے ایک سادہ فارمولہ ہے کہ جو بیٹسمین رنز نہیں بنائے گا اور جو بولر وکٹس نہیں لے گا وہ ڈراپ ہو جائے گا۔ شین وارن نے بھی مارک وا کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ رنز اور وکٹس ہی سب سے بڑی چیز ہے مگر اس وقت شکست کے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔