Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے معروف آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے کمر کس لی ہے جس کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ حفیظ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور بعض اوقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔
ایک مداح نے محمد حفیظ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ان کی فارم کے بارے میں پوچھا تو حفیظ نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز حفیظ کے لیے اس لیے بھی چیلنج ہے کہ ڈیل اسٹین انھیں پہلے کئی مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز 19 جنوری سے پورٹ ایلزبتھ کے میدان پر شروع ہو گی۔ جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 11 جنوری سے شروع ہو گا۔