Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ان دنوں اپنی کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ اسٹارک نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کی سات اننگز میں صرف 13 وکٹیں 34.53 کی بھاری اوسط سے حاصل کیں تھیں۔ اس مایوس کن کارکردگی پر کپتان ٹم پین سمیت کچھ سابق کھلاڑیوں نے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے مگر ایسے مشکل وقت میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا اسٹارک کی تعریف کرنا سب کو حیران کر گیا۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں اسٹارک کو سپورٹ کرنا چاہیے نہ کہ انھیں شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے اور وہ ایک باصلاحیت بولر ہیں۔ بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ اگر کوئی کسی ٹیم کا بہترین بولر ہے تو اس پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ویرات کوہلی اور مچل اسٹارک انڈین پریمیر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے اکٹھے کھیل چکے ہیں۔