Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوہانسبرگ ٹیسٹ میں فخر زمان کو آرام دیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ ان فارم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
اگر فخر زمان کو ڈراپ کیا جاتا ہے تو امام الحق کے ساتھ شان مسعود اننگز کا آغاز کریں گے۔ دورہ جنوبی افریقہ پر مکمل ناکام ہونے والے لیگ اسپر یاسر شاہ کو بھی ٹیم سے ڈراپ کرنے کے امکانات ہیں اور ان کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف ٹیسٹ ٹیم میں اپنا کم بیک کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی لازمی ہو گی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسیز کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے۔