Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو عمران نذیر کی حمایت مل گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر عمران نذیر نے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں کہا کہ انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جائے کیونکہ سرفراز میں ایک اچھے کپتان کی تمام صلاحیتیں موجود ہے۔ کپتان پر تنقید کرنے والوں کو انھوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی پر جب ہر طرف سے تنقید کی جائے گی تو اس کی کارکردگی متاثر ہو گی۔ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ شکست کا ذمہ دار صرف کپتان ہی نہیں کوچز سمیت ٹیم کا ہر فرد ہے۔
انھوں نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو آسان فیصلے کرنے کی عادت ہو گئی ہے اور ٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس پر ٹیسٹ ٹیم تیار کر دیتے ہیں جبکہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے لڑکوں پر ان کی نظر تک نہیں جاتی۔ قوم کے پسندید کھلاڑی عمران نذیر نے اپنے فینز کو بھی یقین دلایا کے وہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔