Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کئی عرصہ سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں اوپنرز کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ انضمام الحق کے چیئرمین سلکیشن کمیٹی اور مکی آرتھر کے ہیڈکوچ بننے کے بعد اگر قومی ٹیسٹ ٹیم میں اوپننگ بیٹسمینوں کی تبدیلیوں پر نظر ڈالی جائے تو ڈھائی سال کے عرصے میں 8 اوپنرز آزمائے گئے۔ مکی آرتھر نے ٹیسٹ میچز میں 8 اوپنرز کے ساتھ 12 اوپننگ جوڑیاں آزمائیں۔
ڈھائی سال میں سب سے زیادہ 15 مرتبہ اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ سمیع اسلم 11 مرتبہ بطور اوپنر کھیلے۔ سب سے کامیاب جوڑی بھی اظہر علی اور سمیع اسلم کی رہی جنھوں نے 16 مرتبہ اننگز شروع کی۔ 8 ٹیسٹ میچوں میں سمیع اسلم اور اظہر علی نے مشترکہ طور پر 658 رنز بنائے۔
سمیع اسلم کے علاوہ شرجیل خان، احمد شہزاد اور شان مسعود بھی بطور ٹیسٹ اوپنر اظہر علی کیساتھ کھیلے۔ سمیع اسلم نے اظہر علی، محمد حفیظ اور شان مسعود کے ساتھ ٹیسٹ اننگز کا آغاز کیا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم میں دو اوپننگ جوڑیوں امام کے ساتھ فخر زمان اور شان مسعود کو آزمایا گیا۔