Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔ سابق کرکٹرز نے بھارتی ٹیم کی تاریخی فتح پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیریز جیتنے میں ٹیم کے ہر فرد نے مثبت کردار ادا کیا اور بھارتی کھلاڑیوں کی میدان میں اس قسم کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ مچل جانسن نے جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ کی کارکردگی سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔
سچن ٹنڈولکر نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھارتی کرکٹ کیلئے ایک یادگار دن ہے، اس سیریز میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں نے ذمہ دارای سے اپنے فرائض انجام دیے جس کے باعث ٹیم تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سابق آسٹریلوی بولر گلین میکگرا نے بھارتی ٹیم کی فتح پر کپتان ویرات کوہلی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں کینگروز سے بہتر رہی۔