Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز مڈل آرڈر بیٹسمین چتیشور پجارا کیلئے شاندار رہی۔ پجارا نے پوری سیریز میں اپنی بہترین فارم کو قائم رکھا اور 7 اننگز میں 74.42 کی اوسط سے 521 رنز اسکور کر کے بھارت کو سیریز میں فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پجارا سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
اسی کے ساتھ چتیشور پجارا 15 سال بعد پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے جنھوں نے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کرس سری کانتھ، کپل دیو، سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔
آخری مرتبہ 04-2003 کی سیریز میں راہول ڈریوڈ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے تاہم 15 سال بعد پجارا یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے۔ سڈنی ٹیسٹ میں 193 رنز اسکور کرنے والے پجارا میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔