Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے ابھر کر سامنے آنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کی امیدیں باندھ لی ہیں۔ لاہور قلندرز کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹر پر لکھا کہ شاہین آفریدی پی ایس ایل فور میں اپنی بولنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں اور ہم انھیں اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کیلئے بےچین ہیں۔
انھوں نے لاہور قلندرز کی طرف سے 7 میچز کھیل کر سات ہی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شاہین آفریدی کی بہترین بولنگ ملتان سلطانز کیخلاف رہی جب انھوں نے 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کے بعد انھوں نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو بھی کر لیا ہے۔