Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کینگروز کے دیس میں کھیلی جانے والی چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا آخری میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ بھارت کی اس تاریخ فتح پر جہاں دنیا بھر سے بھارتی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغام ملے وہیں ویرات کوہلی نے بھی اس موقع پر اپنی ٹیم کیلئے ایک پیغام لکھا۔
ٹویٹر پر بھارتی کپتان نے لکھا کہ اس ٹیم کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے اور یہ ایک زبردست احساس ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ یہ صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے۔ ان کے اس پیغام پر شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کو خوب سراہا اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں حاصل کی جانے والی اس تاریخی فتح کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔