Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمران نذیر لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ بنے تو امید کی جا رہی تھی کہ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ لاہور قلندرز اور عمران نذیر کے راستے الگ ہو گئے ہیں لیکن ان خبروں کی تردید کر دی گئی۔
عمران نذیر کرکٹ میں واپسی کے بعد سے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک ہیں جو ان کی خوب دیکھ بھال کر رہی ہے۔ آج کل وہ اپنی کرکٹ فارم بحال کرنے کیلئے لاہور قلندرز کے ساتھ بھرپور محنت کر رہے ہیں اور عمران نذیر پرامید ہیں کہ وہ پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔